پشاورکیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ دائودزئی کی حدود میں سرگرم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے پھرتے گاہکوں پر چرس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے4کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رورل کیپٹن (ر)علی بن طارق کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ دائودزئی کی حدود ایک شخص راہ چلتے پھرتے گاہکوں پر چرس فروخت کرنے میں ملوث ہے ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دائودزئی عمران اللّٰلہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جان عالم عرف ملنگ ولد پیر محمد سکنہ دامان افغانی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے پھرتے گاہکوں پر چرس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے4کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی جس میں مزید اہم سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،