صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ُُُُُُُُُُُُٖٖٖٖٖٖپشاور کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے مصروف تجارتی مرکز میں دکان سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 26 اکتوبر 2019 

ُُُُُُُُُُُُٖٖٖٖٖٖپشاور کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے مصروف تجارتی مرکز میں دکان سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے کراکری دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے چوری کئے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندھی پر ان کے قبضے سے 2لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلا ت کے مطابق مدعی شوکت ولد لعل محمد سکنہ جہانگیر پورہ نے خان رازق شہید پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے دکان کے تالے ٹوڑ کر دکان سے لاکھوں روپے چوری کر لئے ہیں، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی عتیق شاہ خان نے تجارتی مراکز پر دکان کے تالے توڑنے اور دکان سے لاکھوں روپے چوری کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گوہر خان اور ایس ایچ اوخان رازق شہید محمد نور خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ڈی ایس پی گوہر خان کی نگرانی میں ایس ایچ اومحمد نور خان نے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ دکان اور ملحقہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جس کے دوران اصل ملزمان عثمان، اجمل اور نوید پسران خادم سکنہ محلہ رسی وٹاں شاہی کٹھہ کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جنکی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 2 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔