صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان گرفتار، پانچ چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 24 اکتوبر 2019 

پشاورکپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے والے سہ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جن کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چھین کر مقامی مارکیٹ میں چیسز نمبرات تبدیل کرکے جعلی کاغذات پر فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 5 عددمسروقہ اور چھینے گئے موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں لوگوں سے موٹر سائیکل چھین کر جعلی کاغذات بنانے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث ہیں، جس پر ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ صادق شاہ اور انوسٹی گیشن آفیسر علی سید خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا 
ایس ایچ اوصادق شاہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے سرکی گیٹ، سرکلر روڈ اور آس پاس کے علاقوں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو مارکیٹ میں ملزمان کا سراغ لگانے کی خاطر بطور خریدار بھی تعینات کیا جس کے دوران پولیس نے تین ملزمان کمال ولد پرویز، عاصم ولد محمد علی اور محمد شعیب ولد فدا محمد ساکنان عطاء محمد گڑھی کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چھینے گئے اور مسروقہ موٹر سائیکل کے چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات پر مقامی مارکیٹ میں سادہ لوح افراد پر بیچنے کا انکشاف کیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 5 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔