صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

ایس ایس پی آپریشن کی نیشنل کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 21 اکتوبر 2019 

پشاور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں نیشنل کمیشن آف پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کی ہے، صوبائی چئیرمین پرویز اقبال کی قیادت میں آنے والے وفد میں ڈاکٹر فلک شیر، کاکا رام، راشد مسیح، پنڈت لعل نیرو، عنایت جوہن، زوہیر حفیظ اور ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر عارف یوسف ایڈووکیٹ اور ایس پی سکیورٹی محمد شعیب بھی موجود تھے،

ایس ایس پی آپریشن نے آنے والے وفد سے پولیس کی جانب سے شہر میں مختلف مذاہب کے پیروں کے مابین روابط استوار کرنے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پولیس کی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی پر تفصیلی بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ بین المذاھب ہم آہنگی کی خاطر کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا، خصوصی وفد نے ایس ایس پی سے بات چیت کے دوران پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں بسنے والے اقلیتی برادری کے تحفظ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا،

ایس ایس پی آپریشنز نے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو بلا تفریق رنگ و نسل تحفظ فراہم کرنے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتوں کے عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت سی سی ٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں، نمائندہ وفد نے ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات کے دوران پولیس کی جانب سے اقلیتوں کو سکیورٹی اور ضرورت پڑنے پر ہر قسم کی مدد تعاؤن فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔