صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشنز کے دوران متعدد جرائم پیشہ ،منشیات فروشوںاور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 12 اکتوبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشنز کے دوران متعدد جرائم پیشہ ،منشیات فروشوںاور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، گزشتہ روز رورل ڈویژن میں ہونے والے آپریشنز کے دوران2اشتہاری ملزمان سمیت26دیگرجرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پرلاکھوں روپے مالیت کی آئس ،8کلو چرس ، 3بوتل شرآب ، 6 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کی خاطر رورل ڈویژن کے تھانہ دئودزئی کی حدود میںانفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک آرمی ،ایس پی رورل علی بن طارق، ایس ڈی پی اورورل یاسین خان  اور ایس ایچ اودئودزئی عمران اللّٰلہ کیساتھ ساتھ بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اورلوکل پولیس نے بھی حصہ لیاجس کے دوران مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب2اشتہاری ملزمان واحد گل ولد خائستہ گل سکنہ شالم اور محمد زمان ولد عثمان سکنہ توری قلعہ ناگومان ،منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان عامر ولد گوہر خان ، راشد ولد منصور اور علی محمد ولد علی رحمان کوگرفتار کرلیاجن کے قبضہ سے مجموعی طور8کلو گرام چرس4لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی،جبکہ 3شرآب نوشی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3بوتل شرآب برآمد کرلی ، 
آپریشن کے دوران 38گھروں کو چیک کرکے نامکمل کوائف پر 5افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے 13افراد کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے 6عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، تمام گرفتار ملزمان کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔