صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریزکے لیے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا

اکثریت ڈیسک | بدھ 25 ستمبر 2019 

 کراچی ٹریفک پولیس نے 27ستمبر سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرلیا ہے جبکہ متبادل راستوں کا بھی تعین کیا گیا ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انکے لیے پارکنگ کے ذیل انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ضلع وسطی(سینٹرل)اور غربی(ویسٹ )کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔