صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | منگل 24 ستمبر 2019 

شاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی چائے برآمد کر لی، برآمد ہونے والے چائے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزحیات آبادپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر اے ایس پی حیات آباد حیدر علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللّٰلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیل جمرود کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے غیر ملکی چائے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ چائے برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر مبین خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔