صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

سی سی پی او کریم خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | منگل 24 ستمبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کریم خان کی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال، صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی، سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران صدر ڈویژن میں گزشتہ ماہ ہونے والے سنگین جرائم، اس کی تفتیش، اور جرائم کی روشنی میں ہونے والی کارروائی سمیت صدر ڈویژن میں جرائم کی روک تھام، سد باب اور منشیات سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ،انہوں نے پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائم، منشیات، قمار بازی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کی ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو آئس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے سمیت عوام میں آئس اور اس کے مہلک اثرات کے حوالے سے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی، میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ، ایف آئی ار کے اندراج اور فوری قانونی معاونت فراہم کرنے کی بھی سختی سے تاکید کی، انہوں نے پولیس افسران کو شکایات کنندہ گان کا بروقت ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی

میٹنگ کے دوران سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ بھی لیا، انہوں نے سنگین نوعیت کے جرائم کے حوالے سے انوسٹی گیشن سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے جامع تفتیش کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لانے اور تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے قتل اور دوسرے سنگین جرائم میں کی تفتیش میں مدعیان کے ساتھ رابطہ میں رہ کر انہیں تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی

اس موقع پر سی سی پی او نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔