پشاور() کیپٹل سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر موجود تین مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا، مسلح افرادرنگ روڈ پر واقع شوگر پلم بیکری سے متصل خالی پلاٹ میں موجود تھے کہ ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نعمان خان نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی سے تیوں کو قابو کر لیا، تینوں ملزمان کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رنگ روڈ پر چند مسلح ملزمان موجود ہیں جن کے پاس جدید خود کار اسلحہ بھی موجود ہے
اطلاع ملتے ہی اے ایس پی حیات آباد حیدر علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ نعمان خان اور اے ایس آئی صفدر شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر واقع شوگر پلم بیکری کے ساتھ متصل خالی پلاٹ میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تین مسلح افراد کو نہایت حکمت عملی سے قابو کیا جن کی شناخت خانا جان ولد نورا جان سکنہ باڑہ، عادل خلیل ولد امجد حسین سکنہ شہید آباد پشتخرہ اور رحمان اللّٰلہ ولد امان اللّٰلہ سکنہ گڑھی سکندر خان کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے تینوں ملزمان کے قبضہ سے تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے