صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | پیر 23 ستمبر 2019 

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پشاور()کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر شہر اور نواحی علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ شروع رکھا ہے جس کے تحت گزشتہ روز تھانہ انقلاب کی حدود میں ہونے والی انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو اشتہاری ملزمان سمیت متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا، افراد کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن میں ایک کلاشنکوف، دو عدد پستول، ایک راءفل اور درجنوں عدد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں ، تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ شرو ع کر رکھا ہے جس کے دوران اب تک متعدد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسی طرح گزشہ روز ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال کی نگرانی میں ڈی ایس پی گران اللّٰلہ اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ خان نے تھانہ انقلاب کی حدود میں خصوصی انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے جس میں لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس نے حصہ لیا، آپریشن کےدوران دو اشتہاری ملزمان سمیت متعدد مشتبہ اور مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور ایک کلاشنکوف، دو عدد پستول اور درجنوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، آپریشن کے دوران گرفتار مسلح افراد کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔