صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق

نمائندہ خصوصی | اتوار 20 مئی 2018 

لاہور:  تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ قائدِاعظم کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کے نتیجے میں پنجاب میں انتخابی تعاون پر اتفاق پا گیا، دونوں جماعتیں مل کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیں گی۔

تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب میں انتخابی تعاون اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی رابطے کے نتیجے میں اتفاق پایا گیا کہ تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق پنجاب میں انتخابی تعاون کریں گی جبکہ مسلم لیگ ن مخالف حکمت عملی میں دونوں جماعتیں ساتھ مل کر چلیں گی۔

 ذرائع کے مطابق انتخابی تعاون پر آمادگی میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔