صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا لاہور میں آغاز

اسپورٹس رپورٹر | منگل 20 اگست 2019 

 لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز ہوگیا۔

سابق کپتان مصباح الحق پہلی بار کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس میں فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 21 میں 18 کھلاڑیوں کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، شان مسعود، محمد رضوان، عثمان شنواری، فخرزمان، امام الحق، وہاب ریاض،عابدعلی، راحت علی،افتخار احمد، ظفر گوہر ، بلال آصف اور میر حمزہ شامل ہیں، شاداب خان 22 اگست کو رپورٹ کریں گے، اظہر علی 24 جب کہ حسن علی 26 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنڈیشنگ کیمپ 22 اگست سے رکھا گیا ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دی جائےگی، 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس پری سیزن کیمپ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری کرنا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔