صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 3 افسران اور ایک لانس حوالدار شہید

اکثریت ڈیسک | جمعہ جون 2019 

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جہاں دھماکے کے نتیجے میں 3 افسران اور ایک لانس حوالدار سمیت 4 عہدیدار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فوجی گاڑی نشانہ بنی جس سے شہادتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید افسران میں گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیز مقصود بیگ، خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف اللّٰلہ اور پنجاب کے علاقے چکوال سے تعلق رکھنے والے لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ وہی جگہ ہے جہاں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور چند سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس واقعے کے شہدا سمیت سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار شہید اور35 زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔