صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

بھارت کے عام انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ

اکثریت ڈیسک | اتوار 19 مئی 2019 

نئی دلی: بھارت کے عام انتخابات کا آج ساتواں اور آخری مرحلہ ہے جس کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے اور 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔ 

ووٹنگ کے دوران ریاست اتر پردیش، بہار، پنجاب اور مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی بھی امیدواروں میں شامل ہیں جو وراناسائی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونا انتخابی عمل آج مکمل ہوگا جس کے دوران مختلف ریاستوں میں 7 مراحل کے دوران ووٹنگ ہوئی اور 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد اُسی روز انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔