صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پشاور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

چیف رپورٹر | جمعرات 16 مئی 2019 

پشاور: صوبائی دارالحکومت کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھیجاری ہے۔

سرکاری ڈاکٹروں نے احتجاجی میدان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں سجالیا ہے۔ جس میں ڈاکٹروں کے قافلے جوق در جوق آرہے ہیں۔ اس احتجاج میں اب خیبر میڈیکل کالج اور خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے فیکلٹی ممبران بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد خیبر میڈیکل کالج میں ٹیچنگ اسٹاف نے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اپنے نجی کلینکس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اپنے مطالبات پر عملدرآمد تک احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروسز کا مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے تمام اوپی ڈیز ویران پڑی ہوئی ہیں جبکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث تمام اسپتالوں میں او پی ڈی اور وارڈوں میں موجود مریض شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔ تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا جاسکا ہے۔ اسپتالوں کی انتظامیہ بھی بےبس ہوکر رہ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس احتجاج کو صوبے کے تمام اسپتالوں تک توسیع دی جائے گی۔

ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے اپنے ساتھی ڈاکٹر ضیاء الدین پر صوبائی وزیر صحت کے گارڈز کے مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج اور طبی سروسز کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔