صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

تندوروں پرسی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد

چیف رپورٹر | جمعرات مئی 2019 

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی تمام روٹیوں کی دکانوں پر سی این جی سلینڈر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور نابنائی ایسو سی ایشن کو 24گھنٹوں کے اندر تمام دکانوں سے ی این جی سلینڈر فوری طور پر ہٹانے کی ڈیدلائن دیدی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمن کی جانب سے نانبائی ایسوسی ایشن پشاور کے صدر حاجی محمد اقبال کو جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دیر کالونی میں سلنڈر دھماکے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی نانبائی کی دکان پر سی این جی سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے نانبائی ایسوسی ایشن کو 24گھنٹوں کے اندر تمام دکانوں سے فی الفور سی این جی سلنڈر ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر نانبائیوں کے خلاف دفعہ 286اور 188کے تحت کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی کر دی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔