کیا آپ کی کسی احتجاجی میں مظاہرے میں شرکت کی خواہش کبھی ادھوری رہی ہے ؟ اگر آپ اپنے مقام، وقت اور دوسری رکاوٹوں کے باعث کسی احتجاجی مظاہرے میں شریک نہیں ہوسکتے تو اس کام کے لیے بھی ایک آن لائن سروس ہے
۔اس سروس سے آپ کسی اور شخص کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
وی سٹینڈ (Wistand) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جہاں پر آپ کسی بھی وقت لوگوں کو اپنی جگہ احتجاج کےلیےہائر کر سکتے ہیں۔
آپ اپنی دلچسپی کی تحریکوں کی حمایت کرنے کے لیے بھی لوگوں کو احتجاج کے لیے ہائر کر سکتے ہیں۔
اس سروس سے احتجاجی مظاہرین کو ہائر کرنے میں فی الحال بس ایک ہی رکاوٹ ہے کہ یہ سروس ابھی صرف فرانس میں پیش کی گئی ہے۔ فرانس میں گزشتہ 6 ماہ سے کافی مظاہرے ہو رہےہیں۔