صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تماشائی کو مکا دے مارا

اکثریت ڈیسک | منگل 30 اپریل 2019 

پیرس: برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تقریب  کے دوران ویڈیو بنانے والے تماشائی کو مکا دے مارا۔

فرانس کے شہر سینٹ جرمین میں فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد  نیمار ایک اور تنازع میں الجھ گئے، میچ کی اختتامی تقریب میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اپنا رنرز اپ میڈل وصول کرنے جارہی تھی تو نیمار نے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ایک تماشائی کا موبائل والا ہاتھ جھٹک دیا اور اُس کے بعد تماشائی کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔

نیمار کی اس حرکت پر کوچ تھامس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیماریا کسی بھی فٹبالر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، یہ درست ہے کہ شکست کے بعد کچھ اچھا نہیں لگتا، لیکن اسپورٹس مین سپرٹ کا تقاضا ہے کہ  ہمیں تماشائیوں کو ہر صورت میں احترام دینا ہےاور اپنا رویہ مثالی بناناہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔