صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا، ریما

شوبز ڈیسک | پیر 25 مارچ 2019 

 لاہور:  فلم اسٹار ریما خان کا کہنا ہے کہ ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔فلم کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر حکومت کی جانب سے ملنے والے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پر جہاں دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے نیک تمناؤں کے پیغام مل رہے ہیں وہیں ساتھی فنکاروں شان، ماہرہ خان، افضل خان ریمبو، صاحبہ، ہمایوں سعید، انجمن ، مدیحہ شاہ اور سنگیتا سمیت دیگر نے مبارکباد دینے کے ساتھ کہا کہ بہت کم فنکار ایسے ہوتے ہیں جو ثابت قدمی کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ مگر اس کو پانے کے بعد جو خوشی محسوس کر رہی ہوں اس کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ یہ اللّٰلہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس پر دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کیونکہ لوگوں کے پیار اور اعلیٰ سول ایوارڈ ملنے کے بعد میرے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔

ریما خان نے اداکاری ، رقص، ماڈلنگ، میزبانی اور ڈائریکشن کے ساتھ فلمسازی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس پر پوری فلم انڈسٹری کو ان پر فخر ہے۔ اس سلسلے میں ریما خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔