صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

بلوچستان حکومت این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کی خواہشمند

چیف رپورٹر | اتوار 24 مارچ 2019 

بلوچستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے پر زور کوشش کرے گی۔  رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ وفاق، صوبوں اور فیڈریشن یونٹس کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے نویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے۔ بلوچستان حکومت کے 2 سے زائد حکام نے ڈان کو تصدیق کی کہ صوبائی حکومت وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں ترمیم کے لیے کوششیں کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں تقسیم کے فارمولے میں Inverse Cultivated Land کے اشاریے کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ اپنے شیئر کو 42.50 فیصد سے بڑھا کر 57.50 فیصد تک کرنے کے لیے بھی سرتوڑ کوششیں کرے گا۔ تاہم جب سندھ حکومت کے حکام سے گفتگو کی گئی تو اس یہ بات سامنے آئی کہ کوئٹہ کو شیئر کے فارمولے کی تبدیلی کے اپنے اس مطالبے پر 9ویں این ایف سی ایوارڈ کے دوران زیادہ حمایت نہیں مل سکے گی۔

ادھر این ایف سی ایوارڈ میں براہ راست شامل بلوچستان حکومت کے حکام نے ڈان کو بتایا کہ وہ لاہور میں منعقدہ این ایف سی ایوارڈ پر بات چیت کے لیے صوبے کے شیئر کو بڑھانے کے لیے کوششیں لازمی کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔