صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

رمضان المبارک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری

اکثریت نیوز | جمعہ 18 مئی 2018 

لاہور: رمضان المبارک میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا 5 سالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بجائے رمضان المبارک میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے سحر وفطار کے اوقات میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

درخواست گزار نے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لانے کی استدعا کی۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔