صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025 

جب بھی ہانیہ کے ساتھ ہوتا ہوںبہت اچھا محسوس ہوتا ہے‘عاصم اظہر

شوبز ڈیسک | منگل 19 مارچ 2019 

گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہیں جو میری زندگی میں بہت سی خوشگوار اور مثبت چیزیں لاتی ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان بڑھتی دوستی گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بالخصوص فیشن پاکستان ویک میں ریمپ پر واک کے دوران دونوں کی خوبصورت کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیاگیا۔اس کے علاوہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آج کل ہر جگہ ایک ساتھ نظر بھی آرہے ہیں، چاہے کسی دوست کی شادی ہو، سالگرہ کا دن ہو یا بیرون ملک کی سیر دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بالآخر عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے دوستی پر خاموشی توڑ ہی دی۔ایک انٹرویو میں گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر سے تعلق پر کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم اس سوال پر میرا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہے جو میرے لیے بہت سی مثبت چیزیں لاتی ہے، اور جب بھی ہانیہ کے ساتھ ہوتا ہوں مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ کسی ایسے انسان کا ساتھ ہونا جو ہر کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے، یہ بہت اچھا احساس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہانیہ کی بہت عزت کرتا ہوں اور خود سے ہانیہ سے دوستی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 

 

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔