صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

ملتان سب سے پہلے باہر ہوگیا، مسئلہ آخر کیا تھا؟

اسپورٹس رپورٹر | منگل مارچ 2019 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے مقابلے اپنے اصل وطن لوٹنے سے پہلے آخری پڑاؤ یعنی ابوظہبی پہنچ چکے ہیں۔ 4 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم کو پی ایس ایل کی میزبانی کا شرف ملا ہے۔ یہاں 2 دن قیام کے بعد لیگ روشنیوں کے شہر کراچی منتقل ہوجائے گی کہ جہاں فائنل سمیت 8 مقابلوں کے لیے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

پہلے مرحلے کے اختتامی لمحات چل رہے ہیں اور اب ایک، ایک کرکے طے ہو رہا ہے کہ کون اگلے مرحلے تک پہنچے گا اور کون باہر ہوگا؟ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سب سے پہلے ملتان سلطانز کو باہر کا دروازہ دیکھنا پڑا ہے۔ بہت مایوس کن کارکردگی اور اعزاز کی دوڑ سے باہر!

نسبتاً نئی ٹیم، نئے کھلاڑی اور نئی انتظامیہ بلکہ ’سائیں‘ جیسا خوبصورت میسکوٹ بھی ملتان کی قسمت نہ بدل سکا۔ 9 میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی نصیب ہوئی جو دونوں حیران کن طور پر دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تھیں۔ باقی تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا یہاں تک کہ کوئٹہ کے خلاف ایک میچ میں 160، پشاور کے خلاف 172 اور لاہور کے خلاف تو 200 رنز بنا کر بھی شکست ہی ملی۔

کراچی اور ملتان کے درمیان ہونے والے آخری میچ کو اس سیزن میں سب سے بُری کارکردگی پیش کرنے والی 2 ٹیموں کا مقابلہ کہا جاسکتا ہے کہ جس میں ’فاتح‘ ملتان رہا، مطلب یہ کہ بدترین ٹیم کا مقابلہ جیت لیا، کراچی سے ہار کر۔ بلاشبہ اس مقابلے میں کراچی کے عثمان شنواری نے بہت عمدہ باؤلنگ کی اور نوجوان عمر خان نے بھی خوب کمالات دکھائے لیکن اسکور بورڈ پر صرف 118 رنز اکٹھے کرنا ملتان کا ایسا 'جرم' تھا جس کی سزا بہت ضروری تھی اور فوراً مل بھی گئی، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی صورت میں۔

اس شرمناک کارکردگی پر سوال بالکل اٹھے گا کہ آخر ملتان سلطانز کے ساتھ مسئلہ کیا تھا؟ مسئلہ نہیں بلکہ مسائل تھے اور یہی وجہ ہے کہ میدان عمل میں وہ نتائج نہ مل سکے جن کی توقع تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔