صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

آئی سی سی اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، دونوں درخواستیں مسترد

اکثریت ڈیسک | پیر مارچ 2019 

دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس ختم ہوگیا، کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے تمام رکن ممالک کو سیکورٹی کی بھرپور یقین دہانی کرادی۔  آئی سی سی اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور آئی سی سی نے اس کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔  بھارت نے کرکٹ کی گورننگ باڈی کو پلوامہ واقعے کے بعد خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ممالک کو آئی سی سی ایونٹس میں شرکت سے روکا جائے۔  ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اُس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لیے اس حوالے سے اجلاس میں بات ہی نہیں کی گئی۔  اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں بھارت کی سیکورٹی بڑھانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔  آئی سی سی کے مطابق اُس کے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پاس ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے جامع پلان موجود ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔