صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی چھٹی ہار نے پلے آف سے آؤٹ کی تلوار لٹکا دی

اسپورٹس رپورٹر | اتوار مارچ 2019 

 پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی چھٹی ہار نے پلے آف سے آؤٹ کی تلوار لٹکا دی، زلمی کے لیام ڈاؤسن کی دھواں دار 52 رنز کی اننگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کر دیا۔ کھلاڑی 2 روز آرام کے بعد ابوظہبی میں اِن ایکشن ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ فور کے تیسرے مرحلے میں سلطانز کی طرف سے 121 رنز کا ملنے والا ہدف گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹ پر پورا کر لیا۔ رلی روسو 35، شین واٹسن 33 کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جانسن چارلس کے 46 رنز بھی ضائع، 8 بیٹسمین کی 10 سے کم رنز پر ہی بس ہوگئی۔ ایونٹ کے بائیسویں میچ میں شعیب ملک الیون کی چھٹی شکست نے پاکستان آکر کھیلنا مشکل بنا دیا۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ لیام ڈاؤسن نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ بپھرے بلے باز کے سامنے ہیٹ ٹرک میکر محمد سمیع بھی ٹیم کو سہارا نہ دے پائے۔ ڈیرن سیمی نے 40 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ چار وکٹ کی جیت سے پیلی جرسی نے پلے آف مرحلے کی رسائی پائی، پی ایس ایل فور کا چوتھا مرحلہ 4 مارچ سے ابو ظہبی میں شیڈول ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔