صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

6 سال بعد اکٹھے ہوتے ہی ’جونس بھائیوں‘ کا پہلا گانا ریلیز

اکثریت ڈیسک | ہفتہ مارچ 2019 

امریکی بینڈ جونس برادرز تین خوبرو بھائیوں نک جونس، جوائے جونس اور کیون جونس نے بنایا تھا جو کئی کامیاب المبز سامنے لانے کے بعد 2013 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔ رواں سال اس بینڈ کے پھر سے اکھٹے ہونے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو کافی خوش کیا تھا جس کے بعد فروری میں ان بھائیوں نے دوبارہ مل کر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اور اب چند روز بعد ہی ان کا گانا ’سکرز‘ سامنے آگیا، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف یہ تینوں ہی نہیں بلکہ ان کی ساتھی بھی موجود ہیں۔ گلوکار کیون جونس کی شادی 2009 میں اداکارہ ڈینیئل جونس سے ہوئی تھی جو اس گانے کی ویڈیو میں بھی موجود ہیں۔ جوئے جونس نے 2017 میں اداکارہ صوفی ٹرنر کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا اور وہ بھی اس ویڈیو میں نظر آئیں۔

گزشتہ سال نک جونس نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کی اور انہیں بھی اس گانے کی ویڈیو کا حصہ بنایا گیا۔اس گانے کی ویڈیو کو دیکھ کر تو ایسا محسوس ہو ہی رہا تھا کہ اس فیملی کو شوٹنگ کے دوران بےحد مزاح آیا ہوگا تاہم اس کا انکشاف گلوکاراؤں نے خود بھی کردیا۔

یاد رہے کہ جونس برادرز امریکی راک بینڈ ہے جو 2005 میں سامنے آیا، اس بینڈ کو تین بھائیوں کیون جونس، جوئے جونس اور نک جونس نے مل کر بنایا۔ اس بینڈ نے اپنے 4 البمز بھی ریلیز کیے جن میں ’اٹس اباؤٹ ٹائم‘، ’جونس برادرز‘، ’اے لٹل بگ لانگر‘ اور لائنز، وائنز اینڈ ٹرائنگ ٹائمز‘ شامل ہیں‘۔

یہ چاروں المبز 2006، 2007، 2008 اور 2009 میں سامنے آئے، جبکہ 2013 میں ان کا بینڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد تینوں بھائی سولو کام کرنا شروع ہوگئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔