ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتا، لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول قومی اسمبلی سے مستعفی
اکثریت نیوز | جمعرات 17 مئی 2018
سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں پر متنازع بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کو مسترد کرنے کے بعد ن لیگ کے ممبر نیشنل اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول ساہی اپنی نشست سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام رسول ساہی فیصل آباد کے حلقہ قومی اسمبلی 75 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔