صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

نمک اور لیموں دانتوں کو کیسے جگمگاتے ہیں؟

اکثریت ڈیسک | منگل 26 فروری 2019 

موتیوں سے سفید دانتوں کی اوپری سطح عمر بڑھنے اور سخت اشیا چبانے یا ان کے استعمال کی وجہ سے اترنے لگتی ہے اور اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ دانتوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے۔  اس کا ایک بنیادی اصول تو یہ ہے کہ اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے دن بھر میں کم از کم دو بار برش کریں اور ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو دانتوں کی سفیدی اور مضبوطی میں مدد دیں۔  ویسے تو اکثر افراد کمرشل ٹوتھ پیسٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو بھی آزما کر دانتوں کی صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔

 ان میں سے ہی ایک پرانا ٹوٹکا لیموں کے عرق اور نمک کے امتزاج کا استعمال ہے۔  ان دونوں کا مکسچر دانتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔  ویسے انہیں استعمال کرنے کا طریقہ جاننے سے پہلے یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے کن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔  میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ، دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، دانتوں کی صفائی اور چیک اپ کو نظرانداز کرنا، کسی بھی شکل میں تمباکو کا زیادہ استعمال وغیرہ دانتوں کے مسائل کا باعث بننے والی چند وجوہات ہیں۔  لیموں کے عرق اور نمک کا مکسچر مسوڑوں کی صفائی کے ساتھ دانتوں پر جمی گندگی کو ہٹاتا ہے۔  لیموں کا عرق زرد داغوں کو ہٹاتا ہے

جبکہ نمک پلاک کو دور کرتا ہے۔  ان دونوں کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کا چمچ سمندر نمک اور 2 چائے کے چمچ لیموں کا عرق لیں اور ان دونوں کو مکس کرکے ٹوتھ پیسٹ کے طور پر استعمال کریں اور اس کے بعد معمول کے مطابق برش کرلیں۔  یہ عمل ہفتے میں دوبار دہرائیں۔  نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔