صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

آسکر ایوارڈ کا میلہ: فلم ’گرین بُک‘ سب پر سبقت لے گئی

شوبز ڈیسک | پیر 25 فروری 2019 

لاس اینجلس: 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ فلم گرین بُک کے نام رہا۔  91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میلے کی 30 سال میں پہلی بار بغیر میزبان آسکر تقریب میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں طبقاتی اور نسلی فرق کو مٹاکر دوستی کا پیغام دیتی فلم ’گرین بُک‘ سب پر سبقت لے گئی۔   رامی مالک بہترین اداکار، اولویا کولمن بہترین اداکارہ قرار پائیں جبکہ فلم روما کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ الفونسو کیورون نے جیت لیا۔  گلوکارہ لیڈی گا گا نے فلم آ اسٹار از بورن کے گیت Shallow کے لئے اپنے کیرئیر کا پہلا آسکر جیت لیا جب کہ فلم بوہیمیاں راپسوڈی چار ایوارڈز حاصل کرکے سب سے آگے رہی۔   بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ریجینا کنگ اور بہترین معاون اداکار مہرشالا علی قرار پائے۔  الفونسو کیورون کو فلم روما پر بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ملا، بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ بھی میکسیکو کی فلم روما کے نام رہا، بہترین دستاویزی فلم فری سولو قرار پائی، بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم کا ایوارڈ اسپائیڈر مین انٹو دی اسپائیڈر ورس کے نام رہا۔

  • ریمی ملک پہلا آسکر ایوارڈ وصول کرتے ہی اسٹیج سے گر پڑے

امریکی اداکار ریمی ملک نے رواں سال کی 91ویں اکیڈمی ایوارڈ آسکر کے دوران اپنی زندگی کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتا، جس کے بعد ان کی خوشی کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔ ہولی وڈ اداکار کو یہ ایوارڈ ان کی فلم ’بوہیمین ریپسڈی‘ کے لیے ملا، جس میں انہوں نے فریڈی مرکیوری نامی گلوکار کا کردار نبھایا تھا۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جب ریمی ملک کا نام بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے لیا گیا تو انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ بیٹھی اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ لوسی بوئنٹن کو بوسہ دیا، جس کے بعد اسٹیج پر جاکر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی والدہ، فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔