صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

اجے دیوگن بھی علی ظفر کی حب الوطنی کے گن گانے لگے

شوبز ڈیسک | اتوار 24 فروری 2019 

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی حمایت کرکے اپنے ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

پلوامہ حملے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ وزیر اعظم کی اس تقریر کو ناصرف پوری قوم نے بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی بے حد سراہاتھاجن میں علی ظفر بھی شامل تھے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم کی تقریر کی تعریف کی تھی جس نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی تھی اور بھارتیوں نے عمران خان کو سپورٹ کرنے پر علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا اب کبھی بھارت مت آنا۔

تاہم بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے دیگر بھارتیوں کے برعکس علی ظفر کو حب الوطن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’علی ظفر پاکستانی ہیں لہٰذا ظاہر سی بات ہے وہ اپنے ملک اوراپنی قوم کو سپورٹ کریں گے اور ہم اپنے ملک کو سپورٹ کریں گے۔ علی ظفر نے جو کچھ کہا میرے پاس اس کے خلاف ہونے کی یا اسے ناپسند کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، علی ظفر نے اپنے ملک وقوم سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔‘‘

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔