پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیئم میں شام ساڑھے چار بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا جب کہ رات 9 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہوگا۔ اسکور بورڈ کے اعتبار سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس سے سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی 4 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس سے تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز 5 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ جب کہ ملتان سلطانز 4 میچز میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس سے پانچویں نمبر پر ہے۔