صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

کراچی کا ’لال کبوتر‘ دبئی اُڑھنے کو تیار

اکثریت ڈیسک | منگل 19 فروری 2019 

فلم بینوں کے لیے اس بار ریم کوم ہوگا نہ رومانوی کہانی کا مزہ بلکہ پہلی بار تلخ حقیقت کی عکاسی کرنے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  جی ہاں 'جیو انٹرٹینمنٹ' اور 'نیہر گھر' فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔  فلم ’لال کبوتر‘ کا زبردست ٹریلر گزشتہ روز جاری کیا گیا جس میں کراچی میں ہونے والے جرائم پر روشنی ڈالی گئی ہے اور شہر کے تاریک پہلو کی عکاسی کی گئی ہے۔  اداکار احمد علی اکبر فلم میں ٹیکسی ڈرائیور عدیل احمد کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہے اور وہ دبئی جانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے وہ غیر قانونی کام کرنے کے لیے آمادہ ہوجاتے ہیں۔  جب کہ منشا پاشا بطور عالیہ ملک جلوہ گر ہوں گی جو کسی کھوج میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں جس کے لیے وہ عدیل احمد کی مدد لیں گی۔  فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔  کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ آئندہ ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔