صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

اسپورٹس رپورٹر | منگل 19 فروری 2019 

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثنامیر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔

انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلیے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔