چند ماہ پہلے یہ لیک سامنے آئی تھی کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون ثابت ہوگا، ابھی کسی اور کمپنی نے ایسی ڈیوائس پیش نہیں کی ہے۔ اس کے بعد اس لیک کی تصدیق ہوتی چلی گئی اور اب جب سام سنگ کے لیے فلیگ شپ فون متعارف کرانے میں 2 دن رہ گئے ہیں، چین میں اس کی قیمت کے حوالے سے لیک سامنے آگ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کم از کم 3 مختلف ورژن میں متعارف کرایا جائے گا اور یہ جنوبی کورین کمپنی کی طاقتور ترین ڈیوائس بھی ہوگی جس کا عندیہ مہینوں سے سامنے آنے والی لیکس اور افواہوں سے ہوتا ہے۔ اور یہ تو واضح ہے کہ 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج سے لیس فون دوسروں سے بہت زیادہ مہنگا ہوگا۔ اسمارٹ فونز لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے گلیکسی ایس 10 پلس کے مختلف ورژن کی قیمتوں کا اسکرین شاٹ ٹوئیٹ کیا ہے جس میں چین میں اس فون کی قیمتوں کو دیا گیا ہے۔