صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

بھارتی شاعر جاوید اختر کی متنازع ٹوئٹ پر اداکار شان بھڑک اٹھے

شوبز ڈیسک | ہفتہ 16 فروری 2019 

پاکستان کے معروف اداکار شان نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پلوامہ خودکش حملے کا الزام پاکستان پر لگانے پر پاکستانی موقف کی بھرپورانداز میں ترجمانی کی ہے۔  دوروز قبل کشمیر میں پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارت فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور بھارتی سیاستدان اور بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔ تاہم پاکستان نے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اداکار شان نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔  شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ’’ظلم رہے اورامن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘ اداکار شان نے اس جملے کے ذریعے بھارتیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پلوامہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت اور مظالم کا ردعمل ہے، اس میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔