صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے اور کراچی کنگز کا لاہور قلندر سے ہوگا

اسپورٹس رپورٹر | ہفتہ 16 فروری 2019 

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 4) میں آج بھی 2 مقابلے ہوں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندر ٹکرائیں گے۔  دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔   اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوگا جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مد مقابل ہوں گے۔  واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔