صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

پی ایس ایل 4: پشاور زلمی کا پشتو ترانہ ریلیز

اکثریت ڈیسک | بدھ 13 فروری 2019 

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کردیا۔  پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔  پشاور زلمی کا پشتو اینتھم خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہےجس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔ یہ پشتو اینتھم نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہے ۔  چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔ انشاءاللّٰلہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔