صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

کریتی سنن نے اپنے کمرے میں کس بالی وڈ اداکار کا پوسٹر چسپاں کیا؟

شوبز ڈیسک | منگل 12 فروری 2019 

بالی وڈ فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانے والی خوبرو اداکارہ کریتی سنن، ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح ہیں۔  حال ہی میں بھارتی مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں کریتی سنن نے اداکار کارتک آرین کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کرن جوہر سے خوب گپ شپ کی۔  شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں ان کا پسندیدہ اداکار کون سا ہے؟ تو انہوں نے ہریتھک روشن کا نام لیا۔  کریتی کا کہنا تھا کہ ’ہریتھک وہ واحد اداکار ہیں جن کا پوسٹر میں نے اپنے کمرے میں چسپاں کیا تھا، میں نے جب ان کی فلم ’کہو نہ پیار‘ ہے دیکھی تھی تو میں ان سے بے حد متاثر ہوگئی تھی‘۔  اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔     واضح رہے کہ اس برس اداکارہ کی فلم ’لُکا چھپی‘ سمیت تین مزید فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں ’ہاؤس فُل 4‘، ’پانی پت‘ اور ارجُن پٹیالا شامل ہیں۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔