صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

پی ایس ایل 4 ٹرافی آج دبئی میں جلوے بکھیرے گی

اسپورٹس رپورٹر | منگل 12 فروری 2019 

لاہور: پی ایس ایل 4 کی ٹرافی آج دبئی میں جلوے بکھرے گی جب کہ کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی طے ہے۔

پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کے آن لائن ٹکٹ رواں ہفتے دستیاب ہوں گے، قیمت500 سے 12 ہزار روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3مقابلوں کے ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک میں ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹائٹل میچ کیلیے 500والا ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگا، محمد برادرز، انتخاب عالم،نسیم الغنی، اقبال قاسم،وسیم باری اسٹینڈزکے ٹکٹ ایک ہزار روپے میں ملیں گے، ماجد خان، وقار حسین اور آصف اقبال اسٹینڈز میں بیٹھنے والوں کو 4ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔

قائد اعظم، ظہیر عباس،عمران خان، وسیم اکرم اور اسپیشل چلڈرن اسٹینڈز کا پریمیئم ٹکٹ 8ہزار روپے میں ملے گا،فضل محمود، جاوید میانداد اور حنیف محمد اسٹینڈز کا وی آئی پی ٹکٹ خریدنے کیلیے 12ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 جبکہ کراچی میں7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو شیڈول ہیں۔

دوسری جانب چوتھے ایڈیشن کیلیے ٹرافی کی تقریب رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس منگل کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی،چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی شریک ہوں گے،بدھ کو افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکار فواد خان اور دیس ینگ،بونی ایم اور جنون بینڈ،آئمہ بیگ اور شجاع حیدر میڈیا سے بات کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔