صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 30 اکتوبر 2025 

رحمان ملک نے ممبئی حملہ 'را' کا اسٹنگ آپریشن قراردے دیا

بیورو رپورٹ | پیر 14 مئی 2018 

سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی، بھارت کو سوال بھیجے جس کا جواب نہیں آیا، ڈیوڈ ہیڈلے کے سنڈیکیٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا۔ انہوں نے کہا نان اسٹیٹ ایکٹر وہ ہوتا ہے جس کو حکومت کی پشت پناہی نہیں ہوتی، بھارت اسٹیٹ ایکٹرز پاکستان بھیج کر دہشتگردی کرتا رہا ہے۔

رحمان ملک نے کہا نواز شریف کے بیان سے افسوس ہوا، نواز شریف نے جو معافی تین ماہ بعد مانگنی ہے آج ہی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا آج میاں صاحب نے پہلی بارکلبھوشن کے خلاف بیان دیا، میاں صاحب قوم کے سامنے کہیں کہ غلطی ہوئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔