صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

نائیجیریا کے مداحوں کا ’کل ہو نہ ہو‘ کے بعد ’بھولی سی صورت‘ بھی مقبول

شوبز ڈیسک | جمعہ فروری 2019 

کہتے ہیں کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، سازوں کی زبان عالمی زبان ہوتی ہے جسے سمجھنے کے لیے کسی زبان پر دسترس حاصل کرنا لازمی نہیں ہوتا۔  اور اسی کہاوت کو افریقی ملک نائیجریا کے مداحوں نے سچ کر دکھایا، جنہوں نے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان پر فلمائے گئے کلاسک گانوں کو ٹوٹی پھوٹی ہندی زبان میں گاکر ثابت کر دکھایا کہ موسیقی کی کوئی مخصوص زبان نہیں ہوتی۔  حال ہی میں نائیجریا کے نوجوان مداحوں نے شاہ رخ خان کی ماضی کی مقبول فلم کا گیت گایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے نائیجیریا سمیت بر صغیر میں بھی مقبول ہوگیا۔  نائیجریا کے مداحوں نے شاہ رخ خان کی 1997 میں ریلیز ہونے والی میوزیکل ڈانس رومانٹک فلم ’دل تو پاگل‘ ہے کا کلاسیکل گانا ’بھولی سی صورت آنکھوں میں مستی‘ گایا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔    ویڈیو میں چار نوجوانوں کو کھیتوں کے درمیان نائیجرین انداز میں ہندی گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  یہ گانا شاہ رخ خان، کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی رومانٹک میوزیکل ڈانس فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں شامل تھا، جسے بولی وڈ بادشاہ اور کرشمہ کپور پر فلمایا گیا تھا۔  اس گانے کا شمار شاہ رخ خان پر فلمائے گئے کلاسک گانوں میں ہوتا ہے، اس گانے میں سروں کی ملکہ لتا منگیشکر اور اڈت نارائن نے آواز کا جادو جگایا تھا۔    اتم سنگھ کی موسیقی اور آنند بخشی کی شاعری پر مشتمل یہ گانا آج بھی مداحوں میں مقبول ہے۔  یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نائیجریا کے مداحوں نے شاہ رخ خان کے گانے پر پرفارمنس کی ہو۔  اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں بھی نائیجیریا کے ان ہی مداحوں نے شاہ رخ خان کے ایک اور گانے پر بھی پرفامنس کی تھی۔    نائیجیریا کے ان ہی مداحوں نے دسمبر 2018 میں شاہ رخ خان کی 2003 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کا ٹائیٹل گانا گایا تھا۔  نائیجریا کے مداحوں کی جانب سے دسمبر 2018 میں گائے گئے گانے ’کل ہو نہ ہو‘ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔  ’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا، سیف علی خان اور جیا بہادری بچن سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔