صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لیے دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ

اکثریت نیوز | پیر 14 مئی 2018 

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورآئی ایس پی آر کے مابین بہت جلد معاہدہ اور سیاحتی مقامات کی شوٹنگ کا شیڈول طے پائے گا۔ڈاکیومنٹری میں کراچی اورگورادرکے ساحل سمندر سے لیکردنیاکی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، نانگا پربت ودیوسائی سمیت ملک کے تمام خوبصورت اور سیاحتی مقامات کوکورکیاجائے گا اوراس کے ذریعے دنیاکو پاکستان کاایک خوبصورت چہرہ دکھایا جائے گا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی اورآئی ایس پی آرنے مشترکہ طورپرملک کے سیاحتی مقامات کی قومی وبین الاقوامی سطح پرترویج وتشہیر کیلیے جامع ڈاکیومنٹری بنانے کافیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی ڈی سی حکام نے اس ضمن میں آئی ایس پی آر کے حکام سے متعدد ملاقاتوں کے دوران معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس ضمن میں دونوں اداروں کے مابین جلد معاہدے طے پائیگا،معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد سیاحتی مقامات کی شوٹنگ کا شیڈول بھی تیار کیاجائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔