صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کا ریپ کے بعد قتل

شوبز ڈیسک | جمعرات فروری 2019 

روس کی پولیس نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کرینہ شانکینہ کے ریپ اور قتل میں ملوث 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں ملی تھی اور ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ماڈل کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

پولیس کے مطابق کرینہ، روس کے شہر اورنبرگ میں مقم تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل کی والدہ نے پولیس سے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی اور شواہد جمع کرکے، ہاتھوں کے نشان کی مدد سے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص ایک اور خاتون سے شادی کے بغیر نجی تعلقات استوار کرنے کے لیے ماڈل کا اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کرنا چاہتا تھا، مذکورہ خاتون کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ کرینہ نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کے لیے اشتہار دیا تھا اور ملزم مذکورہ اپارٹمنٹ دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

کرینہ نے مذکورہ شخص کو اپارٹمنٹ دکھایا اور اس دوران ملزم نے کرینہ پر حملہ کردیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ 'ملزم نے کرینہ کے ریپ کے بعد اسے قتل کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ وہ خوف زدہ تھا کہ ماڈل ریپ سے متعلق پولیس کو شکایت کردے گی'۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کرینہ کو باتھ ٹب میں ڈالا اور پانی میں ڈبو دیا، جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی، جس کے بعد ملزم اپارٹمنٹ سے فرار ہوگیا تاہم اس کے فنگر پرنٹس سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو اس کے مکان سے گرفتار کیا، ابتدا میں ملزم نے کرینہ کے ریپ اور قتل کا اعتراف کیا تھا لیکن بعد میں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو ماڈل کے قتل کیس میں نامزد کیا ہے لیکن تفتیش سے متعلق ویڈیو میں ملزم کو قتل سے انکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔