صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ متعارف ہونے کے لیے تیار

اکثریت ڈیسک | منگل فروری 2019 

سام سنگ کی جانب سے رواں ماہ نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جنوبی کورین کمپنی ایک نئی اسمارٹ واچ گلیکسی واچ اسپورٹ بھی پیش کرنے والی ہے۔

سام سنگ کافی عرصے سے اسمارٹ واچ مارکیٹ میں ایپل اور دیگر کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب تک اس کی کوئی گھڑی لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آسکی۔

مگر کمپنی کو توقع ہے کہ نئی گلیکسی واچ اسپورٹ سے یہ صورتحال بدل جائے گی۔

سام سنگ کی نئی اسمارٹ واچ کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے جو ڈیزائن کے لحاظ سے تو واقعی پہلے سے بہتر نظر آتی ہے۔

اس ڈیوائس میں خم ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ روٹیٹنگ بیزل غائب ہیں جو پہلے دیکھنے آچکے ہیں۔

اس کے سائیڈ میں 2 بٹن ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اسے استعمال کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔

اس گھڑی میں کمپنی کا اپنا ٹیزن آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا اور چونکہ بیزل نہیں تو نیوی گیشن میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یہ ممکنہ طور پر سام سنگ کی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس میں نیا بیکسبی ریمائنڈر فیچر دیا جائے گا۔

اس میں موجود سنسرز نیند پر نظر رکھے، قدم گننے، جسمانی سرگرمیوں کا ٹریکر، دل کی دھڑکن کا مانیٹر اور جی پی ایس وغیرہ کا کام کریں گے۔

تاہم اس میں ایپل واچ 4 میں موجود ایک بہترین فیچر ای سی جی کی موجودگی کا امکان نہیں۔

یہ نئی اسمارٹ واچ گلیکسی ایس 10 کے ساتھ موبائل ورلڈ کانگریس سے قبل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔