صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

کرینہ کپور بھی ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ بن گئیں

اکثریت ڈیسک | اتوار فروری 2019 

ممبئی:  نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز ’’دبنگ3‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ سیریز کی دوسری فلم’’دبنگ2‘‘میں اسپیشل نمبر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں دبنگ سیریز کے پروڈیوسر ارباز خان سے سیریز کی تیسری فلم’’دبنگ 3‘‘کا حصہ بننے کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کی دوسری فلم کی طرح کرینہ تیسری فلم میں بھی اسپیشل آئٹم نمبر پر رقص کریں گی۔ جب کہ اس گانے کی کوریوگرافی نامور کوریوگرافر پربھو دیوا کریں گے۔

فلم’’دبنگ‘‘اور’’دبنگ2‘‘ کی طرح سیریز کی تیسری فلم میں بھی سلمان خان اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار اداکریں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں اشوامی مانجریکر بھی شامل ہیں فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع کی جائے گی تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان  تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔