صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 31 اکتوبر 2025 

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ فاف ڈوپلیسی اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے

اکثریت ڈیسک | ہفتہ فروری 2019 

پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف اگلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کیلئے متبادل کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، فاف ڈوپلیسی نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 45 گیندوں پر 78 کی اننگز تراشی تھی، ان کی لیزا ہینڈرکس کیساتھ شراکت کی بدولت پروٹیز نے نیولینڈز کے اسٹیڈیم پر اپنا سب سے بڑا مجموعہ 192 حاصل کیا۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی، آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا موقع ملے گا، اتوار کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے نئے متبادل کپتان کا فیصلہ کرنا باقی ہے لیکن مضبوط اسکواڈ میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ کے کوئنٹن ڈی کک ہیمسٹرنگ کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی حگہ جانیمن میلان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب فٹنس مسائل سے دوچار محمد حفیظ بھی پاکستان کی جانب سے پہلا میچ نہیں کھیل پائے تھے، سیریز کا دوسرا مقابلہ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں اتوار کو ہوگا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔