صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

اجے دیوگن اپنی ہی فلم کی راہ میں رکاوٹ بن گئے

شوبز ڈیسک | جمعہ فروری 2019 

ممبئی: اجے دیوگن کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اس کی وجہ ان ہی کی ایک اور فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو قرار دیا جارہا ہے۔ 

 

الی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیو گن کی فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ 15 مارچ کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بننا تھی تاہم اب اسے 17 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

’’دے دے پیار دے‘‘ کے فلمسازوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ میں ردو بدل ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی وجہ سے کیا ہے، اس فلم میں بھی اجے دیو گن ہی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم 22 فروری کو ریلیز ہوگی، بزنس کے اصولوں کے مطابق یہ صحیح نہیں کہ ایک ہی اداکار کی دو فلمیں 20 دن کے فرق سے ریلیز ہوں، اس لئے اب فلم کو 15 مارچ کے بجائے 17 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ’’دے دے پیار دے‘‘ کامیڈی رومینٹک فلم ہے، جس میں اجے دیوگن 8 سال بعد رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔