صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

طلاق شدہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے، متھیرا پھٹ پڑیں

شوبز ڈیسک | جمعرات 31 جنوری 2019 

کراچی: نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا کا کہنا ہے خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں انہیں بھی جینے کا حق ہے۔

ماڈل اور وی جے متھیرا اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔ حال ہی میں ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن آپ طلاق شدہ بھی ہیں۔‘‘

جس کے جواب میں متھیرا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے، ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے لہٰذا خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔‘‘

تاہم اس ٹوئٹ سے قبل متھیرا نے اس صارف کو ٹوئٹر پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا’’بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں، اس میں شرم کی کیا بات ہے اگر کوئی عورت طلاق یافتہ ہے، آپ کو لگتا ہے طلاق یافتہ خاتون اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی اور نا ہی زندگی کا لطف اٹھا سکتی ہے۔ آپ کے خیال میں مجھے صرف سفید لباس پہن کر گھومنا چاہیے۔ جناب بہتر ہوگا آپ اس طرح کی سوچ کو ختم کردیں اور خواتین کی عزت کریں چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہو۔‘‘

واضح رہے کہ متھیرا نے کئی برس پنجابی گلوکار اور ڈی جے فلنٹ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ برس طلاق لے لی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔