لاہور: (1999 میں شوبز انڈسٹری میں ڈرامہ سیریل "مہندی" سے قدم رکھنے والی معروف اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے دوسری شادی کر لی اور شوبز کو خیر باد کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کے پیغام مل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فضاء علی نے اپنا نام تبدیل کر کے فضا ایاز ملک لکھ دیا ہے۔