صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

آئی فون فیس ٹائم میں بڑی خامی کا انکشاف

اکثریت ڈیسک | بدھ 30 جنوری 2019 

ایپل کو پہلے ہی اپنے آئی فونز کی فروخت میں کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور اب ایک بڑے بگ کی بدولت اس کمپنی کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

آئی فون صارفین اب اپنی ڈیوائسز میں فیس ٹائم گروپ ویڈیو کالز نہیں کرسکیں گے جس کی وجہ ڈیفالٹ ایپ میں ایک بڑے پرائیویسی بگ کی دریافت ہے۔

یہ بگ کال کرنے والے کو دوسری جانب سے کال نہ اٹھانے پر بھی دوسرے فرد کو دکھانے اور باتیں سننے کا کام کررہا ہے۔

ایپل کی جانب سے اس بگ پر قابو پانے کے لیے سافٹ وئیر اپ دیٹ رواں ہفتے کے آخر تک متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اس بگ کے نتیجے میں فیس ٹائم کا یو آئی ایسا ہوجاتا ہے جیسے دوسرے فرد سے رابطہ ہوچکا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوا ہوتا۔

اس بگ کے نتیجے میں اگر تیسرا فرد گروپ کال بٹن کو دباتا ہے تو دیگر کی ویڈیو اسے بھی نظر آنے لگتی ہے۔

ایپل نے اس کے لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ریلیز کرنے تک گروپ فیس ٹائم ویڈیو کالنگ فیچر کو ڈس ایبل کردیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ پر کام کررہے ہیں جو رواں ہفتے کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو اس سے بچنے کے لیے فیس ٹائم فیچر کو ہی ڈس ایبل کردیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔

اس کے لیے آئی فون سیٹنگز اوپن کریں، وہاں اسکرول کرکے فیس ٹائم آئیکون پر کلک کریں، اس کے بعد فیچر کو میوٹ کردیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔